the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
واشنگٹن۔ 21۔ دسمبر (ایجنسیز) حیدرآباد نژاد اٹارنی نندیتا وینکٹیشورن بیری کو ٹکساس کے لئے سکریٹری آف اسٹیٹ مقرر کیا گیا ہے۔ جنوبی ریاست میں عاملہ کے تیسرے بڑے عہدہ کے لئے ہندوستانی نژاد خاتون کا یہ پہلا تقرر ہے۔ گورنر رکپیری نے 45 سالہ وینکٹیشورن بیری کے اس تقرر کا اعلان کیا جو ہوسٹن کی رہنے والی ہیں۔ وہ 7 جنوری کو اپنے نئے عہدہ کا جائزہ حاصل کریں گی۔ بیری کئی اداروں کے بورڈس میں بھی شامل ہیں جن میں ہوسٹن زو‘ ساوتھ ایشین چیمبر آف کامرس‘



ہوسٹن ایریا ویمن سنٹر اور کمیونٹی فیملی سنٹر ہوسٹن شامل ہیں۔ وہ 200 امریکی ڈالر کے ساتھ 21 سال کی عمر میں ہندوستان سے یہاں آئی تھیں۔ انہوں نے قانون کی ڈگری حاصل کی اور ریاست کے بہترین اٹارنیز کی فہرست میں شامل ہوگئیں۔ بیری نے متنازعہ ویڈیو ٹاک شو کے ہوسٹ مائیکل بیری سے شادی کی ہے۔ انہوں نے بنگلور کے کارمل کالج سے بیچلر آف آرٹس کی ڈگری حاصل کی اور امریکہ آنے کے بعد انہوں نے یونیورسٹی آف ہوسٹن سے پولیٹکل سائنس میں بھی ایک اور بیچلرس ڈگری حاصل کی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.